ہندوستان

لالو پرساد یادو کی ضمانت کی درخواست خارج

 

رانچی۔۶؍دسمبر: چارہ گھوٹالہ کیس میں جیل کی سزا بھگتنے والے بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالوپرساد یادو کی ضمانت کی درخواست کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے آج مسترد کردیا۔ یہ معاملہ دمکا کے خزانے سے ملنے والی رقم کے غبن سے متعلق تھا۔ اس معاملے میں ، جسٹس اپریش کمار سنگھ کے بنچ نے آج سماعت مکمل کی اور لالو یادو کی ضمانت کی درخواست کو اس بنیاد پر خارج کردیا کہ انہوں نے سی بی آئی عدالت کے ذریعہ سزا دی جانے والی آدھی مدت ابھی تک پوری نہیں کی ہے۔سی بی آئی عدالت نے اس معاملے میں لالو کو ہندوستانی تعزیراتی ضابطہ (آئی پی سی) اور روک تھام بدعنوانی ایکٹ (پی سی ایکٹ) کے تحت سات سال قیدکی سزاسنائی ہے۔ اس طرح لالو یادو کو اس معاملے میں کل چودہ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کیس کی آخری دو تاریخوں سے ہائی کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی تھی۔ اس سے قبل لالو یادوکی درخواست ضمانت پر سماعت 22 نومبر اور پھر 29 نومبر کوہونی تھی۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker