ہندوستان

اخترامام عادل کی کتاب حیات ابوالمحاسن محمد سجاد سمیت چار کتابوں کا اجراء، مولاناسجاد رح اپنے عہد کے کنگرمیکر تھے: مولانامحمد ولی رحمانی

مونگیر، 8 دسمبر، رحمانی فائونڈیشن مونگیر کے زیراہتمام بانی ندوۃ العلماء مولانا محمد علی مونگیری رح کی حیات وخدمات ہر تاریخی سمینار جاری ہے جس میں ملک کی متعدد دانش گاہوں اور اہم اداروں کی شخصیات شریک ہیں، اس سمینار میں تین کتابو‍ں کا اجراء ہوا جس میں بانی جمیعۃ اور بانی امارت شرعیہ، بہار کی عظیم تحریکی اور مقبول ترین شخصیت مولانا ابوالمحاسن سجاد رح کی شخصیت اور خدمات پر اخترامام عادل کی وقیع اور دستاویزی کتاب حیات ابوالمحاسن محمد سجاد رح کا اجراء ہوا,اس کے علاوہ بہار کے پہلے وزیر اعلی شری کرشن سنہا، شیر شاہ سوری اور ان کا عہد حکومت، قومی یکجہتی؛ مطالعہ وتجزیہ کا بھی اجراء عمل میں آیا، رسم اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمانی فائونڈیشن کے بانی وچیئرمین امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی نے کہاکہ مولانا سجاد رح اپنے زمانے کے کنگ میکر تھے اور سادگی کا یہ عالم کہ اس دن بھی کرائے کی ٹم ٹم سے پھلواری جارہے تھے جب اگلی صبح ان کی حکومت بننے جارہی تھی، تقریب سے مولانا عتیق احمدبستوی،قاری ابوالحسن اعظمی،مولانا عبیداللہ سعیدی،مفتی اشتیاق قاسمی، مولانا شمشاد رحمانی قاسمی، مولانا محفوظ الرحمن فاروقی،مولانامحموداللہ، مولانا شبلی قاسمی اور مولانا عمران نے بھی خطاب کیا، خبرلکھے جانے تک سمینار جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker