ہندوستان

عادل آباد کے وارڈ نمبر 5 میں صدر مجلس محمد فاروق احمد نے لہرایا مجلس کا پرچم – بلدی انتخابات کیلئے مجلس پوری طرح تیار – مجلسی نمائندوں کو کامیاب بنانے کی صدر مجلس کی عوام سے اپیل

عادل آباد ۔8دسمبر(بصیرت نیوز/بیوروچیف)صدر مجلس و سابق نائب صدر نشین بلدیہ عادل آباد محمد فاروق احمد نے صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹراسدالدین کی ہدایت پر بلدی انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیوں کو بڑھادیا ہے۔اور مجلسی نمائندوں کو حرکت میں آتے ہوئے متعلقہ وارڈس میں عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔اسی مناسبت سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی شاخ عادل آباد کی جانب سے مجلس کا پرچم وارڈنمبر5خانہ پورمیں لہرا کر شروعات کردی گئی ہے۔اس موقع پر صدر مجلس و سابق نائب صدر نشین بلدیہ عادل آباد محمد فاروق احمد نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف وارڈ س کے ذمہ داران کوہدایات دی گئی ہے کہ وہ متعلقہ وارڈس میں مجلس کے پرچم کشائی کے انتظامات کریں اوردی گئی ہدایات کے مطابق تمام امورکی تکمیل کیلئے افدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ مجلس اتحادالمسلمین بلاکسی مذہب وملت رفاہی وفلاحی خدمات انجام دیتی آرہی ہے۔آئندہ بلدی انتخابات میں مجلسی امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعہ کامیاب بنانے شہریان سے پرزور اپیل کی۔فاروق احمدنے آرایس ایس ،بی جے پی،ہندوواہنی اوربجرنگ دل کونشانہ بناتے ہوئے ملک میں چل رہے حالات کا تذکرہ کیااور آئے دن بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی سوال اٹھائے۔فاروق احمد نے بی جے پی کو نشانہ بنانے کے ساتھ کانگریس کوبھی نہیں چھوڑا۔اور دوٹوک الفاظ میں کہاکہ کانگریس اوربی جے پی ایک ہی سکّہ کے دورُخ ہیں۔جتنا بی جے پی نے ملک کی حالت کو بدسے بدتر بنایاہے کانگریس نے بھی پچاس سالا دور میں کئی فسادات کئے اور ملک کی ترقی اور مسلمانوں اور دلتوں کے ساتھ ناانصافی کی۔فاروق احمد نے کہاکہ مجلس اتحادالمسلمین ناصرف مسلمانوں بلکہ دلت؛ایس سی؛ایس ٹی اور تمام طبقات کے حقوق کیلئے ایوانے پارلیمنٹ اور ایوانے اسمبلی میں آواز بلند کرتی آرہی ہے۔اور عادل آباد کی ترقی کیلئے بھی دفتر بلدیہ اور متعلقہ عہدیداران سے کامیاب نمائندگی کے ذریعہ عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔اس موقع پر مجلسی ذمہ داران عبدالکریم؛قیوم رضا؛شاہد نواز؛جناب عنایت؛ڈاکٹرسلیم؛احمد خان؛موذن عبدالعلیم؛منو قاضی؛قاضی سلیم؛روہیت؛پرویز کے علاوہ محبان مجلس کی کثیرتعداد موجود تھی۔واضح رہے کہ عادل آباد کے محلہ بکل گوڑہ کے سینکڑوں نوجوانوں نے مجلس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے متاثرہوکرصدر مجلس کی قیادت میں مجلس میں شمولیت اختیارکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker