Baseerat Online News Portal

کیفیانہ نے طالبات و سامعین پر سحر انگیز کیفیت طاری کر دی،عشرۂ اردو میں کیفی اعظمی و شوکت اعظمی کو خراج عقیدت

ممبئی: 9 دسمبر(پریس ریلیز) اردو کارواں کے عشرۂ اردو کے تحت ایس این ڈی ٹی کالج ماٹونگا میں کیفی اعظمی زندگی اور شاعری پر مبنی پروگرام پیش کیا پروگرام کے آغاز میں ایس این ڈی ٹی کالج کی وایس پرنسپل سجاتا اگروال نے مہمان کا استقبال کرتے ہوے کہا کہ وہ اردو کارواں کو دلی مبارکباد دیتی ہیں کہ یہ تنظیم ایک ایسے وقت میں زبان کی آبیاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب نوجوان طبقہ اردو زبان و ادب سے نابلد ہوتا جا رہا ہے. وہ اس بات کی بھی شکر گزار ہیں کہ یہ تنظیم اردو زبان کے فروغ و ارتقاء کے لئے ہمارے کالج کا انتخاب کرتی ہے۔
فرید احمد خان صدر اردو کارواں نے اردو کارواں کی غرض و غایت بیان کرتے ہوے کہا کہ بحیثیت صدر میری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ ہماری اردو تنظیم کے ذریعے ہماری نوجوان نسل کو زبان، ثقافت، تہذیب اور علمی معلومات صحیح اور صحت مندانہ ماحول میں ملے وہ زبان کی اہمیت و افادیت اور ہندوستانی گنگا جمنی تہذیب سے روشناس ہو سکیں۔
کردار آرٹ اکیڈمی کے روح رواں اقبال نیازی نے کہا کہ اس وقت جو کام اردو کارواں کر رہا ہے وہ اس شہر کی کوی تنظیم نہیں کر رہی ہے۔
کیفیانہ۔۔۔ اپنے اس پروگرام کی تہذیب و ترتیب پر روشنی ڈالی۔
اردو کارواں کی جنرل سیکرٹری شبانہ خان نے پروگرام کی غرض و غایت بیا ن کرتے ہوئے کہا کہ اردو کارواں کا مقصد طلباء کو صرف تفریح فراہم کرنا نہیں بلکہ انھیں علمی و ادبی معلومات فراہم کرنا ہے ان میں ہندوستان کی زبانوں ہندی، اردو، سنسکرت، مراٹھی کے تعلق سے دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اردو کارواں مراٹھی ادب کے مشہور شاعر کسماگراج کی سالگرہ مراٹھی اسکولوں میں جا کر مناتا ہے اردو میڈیم کے طلباء مراٹھی کی غزلیں پیش کرتے ہیں اور مراٹھی کے طلباء اردو شاعری پر بات کرتے ہیں۔
کیفیانہ۔۔۔کیفی اعظمی کی زندگی پر مبنی اس پروگرام میں شاعر کی زندگی کے حالات، ان کا کمیونسٹ پارٹی میں شامل ہونا، اپٹا سے وانستگی اور فلموں میں ان کی غزلوں اور نظموں کے تعلق سے بات کی گئی ،اسی کے ساتھ ساتھ طالبات کو اردو ادب کی صنف غزل و نظم کے بارے میں بتایا گیا اور علم عروض اور بحر و اوزان کی معلومات بھی فراہم کی گئی،رسم شکریہ شعبۂ انگریزی کے صدر شاداب ناقد نے ادا کرتے ہوے کہا کہ زبان کو بھی ہو وہ دلوں کو جوڑنے کا، نوجوان نسل کو انکےشاندار ماضی سے جوڑنے کا کام کرتی ہے۔ وہ کالج، انتظامیہ، تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور طالبات کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔اس موقع پر ایس این ڈی ٹی کالج کا اسٹاف اور طالبات کی بڑی تعداد کے علاوہ چارول جوشی اپٹا کے ممبر، ممتاز نیازی، تبسم ناڈکر ممبر اردو کارواں، انعم ناقد، اور ولسن کالج کے طلباء بھی موجود تھے۔
نوٹ:10 دسمبر کا عشرۂ اردو کا اگلا پروگرام عوامی جونیر کالج میں منعقد کیا گیا ہے۔یہ پروگرام اساتذہ کے فی البدیہ تقریری مقابلے، اور غزل گوی مقابلے پر منعقد ہوگا. ساتھ ہی طلباء بھی غزل و نعت گوی مقابلے میں حصہ لیں گے. وقت صبح 10:00 بجے

You might also like