Baseerat Online News Portal

الفلاح پبلک اسکول کُرماہاٹ بانکا میں سیرت کوئیز امتحان کا انعقاد تقریباً چار سو طلبہ و طالبات کی شرکت، بڑی تعداد میں غیر مسلم طلبہ و طالبات بھی شریک ہوئے، تقسیم انعامات 29 دسمبر

 

‌بانکا: 9 دسمبر (پریس ریلیز)

گذشتہ 8 دسمبر پیر کے دن الفلاح پبلک اسکول کُرماہاٹ دھوریہ بانکا بہار میں سیرت کوئیز امتحان کا انعقاد ہوا، جس میں علاقہ بھر سے تقریباً چارسو طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ جس میں غیر مسلم طلبہ و طالبات کی بھی بڑی تعداد میں شرکت ہوئی۔

الفلاح پبلک اسکول کے ڈائریکٹر الیاس ثمر صاحب نے بتایا کہ اس علاقے میں اس طرح کا پہلا پروگرام تھا اس کے باوجود طلبہ و طالبات کا ذوق و شوق قابل دید تھا ۔

واضح رہے کہ تقسیم انعامات کا پروگرام بتاریخ 29َ دسمبر بروز اتوار کو منعقد کیا جائے گا جس میں کامیاب ہونے والے دس ممتاز طلبہ کو گراں قدر انعامات سے نوازا جائے گا۔

امتحان گاہ میں بطور کارکن مولانا عرفان صاحب قاسمی۔ مولانا اسلم صاحب ندوی، نورالھدی صاحب، ماسٹر عمران صاحب، جناب عمران انصاری صاحب، ماسٹر مقصود صاحب وغیرہ شریک رہے اور الحمدللہ امتحان بحسن وخوبی اختتام کو پہونچا.

You might also like