اخبارجہاں

نیوزی لینڈ: آتش فشاں کے پھٹنے سے کم از کم پانچ ہلاک

واشنگٹن:10؍دسمبر(بی این ایس)
نیوزی لینڈ کے معرف سیاحتی مقام ‘وائٹ آئلینڈ کے آتش فشاں کے اچانک پھٹنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔وائٹ آئلینڈ پر پہنچے زیادہ تر افراد سیاح تھے۔ وہ زندہ آتش فشاں کو دیکھنے کے لیے کروز شپ کے ایک روزہ سیاحتی سفر پر تھے۔ جزیرے پر آتش فشاں سے متاثرہ افراد میں نیوزی لینڈ کے علاوہ دیگر ممالک کے سیاح بھی شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ساحل سمندر سے متصل واقع آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد بہت سے افراد لاپتہ ہیں۔ آرڈرن نے اپنے بیان میں بہت سارے افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے متارہ سیاحوں کی ہر ممکن مدد اور نگہداشت کا یقین دلایا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکل کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود محفوظ مقامات سے آگے تک پولیس نے تلاشی اور امدادی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔
آتش فشاں کے پھٹنے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وائٹ آئلینڈ کی سطح سے تقریبا دس ہزار فٹ سے زائد بلندی تک لاوا اور راکھ کو اٹھتے دیکھا گيا۔ سوشل میڈیا پر بعض غیر مصدقہ فوٹیج میں آتش فشاں سے نکلنے والے گھنے دھوئیں اور گہری راکھ کو فضا میں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ ہفتے ارضیاتی خطرات کی نگرانی کرنے والے ادارے کی ویب سائٹ ‘جیونیٹ پر اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ وائٹ آئلینڈ آتش فشاں کے پھٹنے سے متعلق حرکت معمول سے ہے تاہم اس میں سیاحوں کے لیے کسی بھی خطرے کو بیان نہیں کیا گیا تھا۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker