اخبارجہاں

فلوریڈا نیول بیس فائرنگ واقعہ: صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد نے تحقیقات میں تعاون پراتفاق کیا

واشنگٹن :10؍دسمبر(بی این ایس)
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ فلوریڈا نیول بیس پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں دونوں ملک تعاون کریں گے۔ جمعہ کے دن کے اس حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔دونوں رہنماوں نے درمیان اتوار کی شام ٹیلی فون پر بات چیت میں ایک زیر تربیت سعودی فوجی کی طرف سے کیے گئے اس حملے پر تبادلہ خیال کیا۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے امریکہ کے ساتھ مل کر پینساکولا فائرنگ جیسے واقعات روکنے کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی جانب سے ان کی معاونت اور مستقل شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔
ایف بی آئی نے فائرنگ کرنے والے کو باضابطہ طور پر محمد الشمرانی کے نام سے شناخت کیا ہے جس کی عمر 21 سال تھی اور وہ رائل ایئر فورس میں سیکنڈ لیفٹینینٹ تھا۔ اور نیول ایئر سٹیشن پینساکولا پر نیول ایوی ایشن سکول کمانڈ میں فلائٹ آفیسر کی تربیت لے رہا تھا۔
ایف بی آئی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اس مفروضے پر جاری ہیں کہ یہ دہشت گردی کا ایک اقدام تھا۔ لیکن حملہ آور نے ممکنہ طور پر اکیلے ہی یہ قدم اٹھایا۔
امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے مسلح افواج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس واقعے کے بعد فوجی تنصیبات پر غیر ملکی فوجیوں کی سکریننگ کے نظام پر نظر ثانی کریں۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker