مسلم دنیا

اسرائیلی جیل حکام نے قید فلسطینی رہ نما پر مزید پابندیاں عاید کردیں

رام اللہ:10؍دسمبر(بی این ایس)فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے 40 سال سے پابند سلاسل 62 سالہ فلسطینی اسیر رہ نما نائل البرغوثی کے خلاف مزید پابندیاں عاید کردی ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں اسیر البرغوثی کے وکیل نے ‘ھداریم جیل میں ان سے ملاقات کی۔ انہیں حال ہی میں ‘ایچل جیل سے ھداریم منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک ہفتے تک انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا۔ اسیر البرغوثی کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات پر بھی پابندی عاید کردی گئی ہے۔ وہ ایک ماہ سے جیل کی کینٹین سے اپنی مرضی کے مطابق کوئی چیز نہیں لے سکے ہیں۔ یہ انتقامی حربے ان کی اسیری کے چالیس سال پورے ہونے کے موقع پر ان کی طرف سے جاری ایک پیغام کے جواب میں کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے کوبر سے تعلق رکھنے والے نائل البرغوثی اسرائیلی  جیلوں میں طویل ترین قید کاٹنےوالے فلسطینی رہ نما ہیں۔ انہیں سنہ 2011ء میں  قیدیوں کے ایک معاہدے کے تحت رہا کیا گیا مگر بعد ازاں انہیں 2014ء کو دوبارہ گرفتار کرلیا تھا اور ان کی سابقہ سزا عمر قید اور 18 سال اضافی قید کی سزا بحال کردی تھی۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker