Baseerat Online News Portal

امراؤتی میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف کلکٹر آفس پر احتجاج،کیب بل نذرآتش

امراؤتی:11 دسمبر(ذوالقرنین احمد ؍بی این ایس)
آج کاروان امن و انصاف امراؤتی یونٹ کی جانب سے کلیکٹر آفس پر CAB بل کے خلاف احتجاج کیا گیا، اور کلکٹر صاحب کو میمورنڈم پیش کیا گیا، اس کے علاو ہ کالے قانون کی کاپیوں کو نذرآتش بھی کیاگیا ۔کاروان کی اس پہل کو شہر امراؤتی میں کافی سراہا جارہا ہے، جس کی وجہ سے شہر میں دیگر تنظیموں نے بھی اپنی حمایت و اپنے طور پر اس بل کی مخالفت کا عزم کیا ہے۔
آج اس احتجاج میں کاروان کے شہر امراؤتی کے ذمہ دار ابوہاشم احمد اشاعتی، جمعیت علماء کے ضلع صدر حافظ ناظم الدین انصاری صاحب، شہر صدر جمعیت علماء مولانا مشفق مظاہری، مفتی ندیم ندوی، کاروان کے احباب ڈاکٹر زاہد نیر صاحب، رحمت ندوی صاحب، ڈاکٹر زین العابدین، فیروز خان HDFC, حافظ مزمل، حافظ آصف یونانی، مسلم یوتھ لیگ کے ریاستی صدر عمران اشرفی، شہر یوتھ لیگ صدر ندیم احمد، متین راج، عبدالرازق، حافظ سعید وغیرہ نے شرکت کی۔

You might also like