ہندوستان

شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک بھرمیں پرزوراحتجاج کریں:حمزہ سفیان

علی گڑھ:11؍دسمبر(پریس ریلیز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے نائب صدرحمزہ سفیان نے ایک پریس بیان جاری کرکے کہا ہے کہ یہ دیکھنا انتہائی افسوسناک ہے کہ کس طرح فاشسٹ اور ملک کی دشمن قوتیں ہندوستان کے خود ہی آئین میں غیر معمولی بل لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ حکومت، متاثرہ طبقے کی آواز کو خاموش کرنے کے لئے سخت قوانین عائد کررہی ہے۔ جب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے CAB کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس نے میرے اور دوسرے طلباء کے خلاف ایف آئی آر کردی۔ یہ واضح طور پر ہمیں چپ کرانے کے لئے کیا گیا ہے اور چاہتے ہیں کہ ہم حکومت کی اس حرکت کو قبول کرلیں۔ حمزہ سفیان نہ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس طرح کی حرکتوں سے نا ڈرین اور ملک بھر میں مظاہرے کو مضبوطی دیں تاکہ ایسی اینٹی نیشنل افواج کو شکست دی جاسکے جو ہمارے ملک کو دو حصوں میں توڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker