مسلم دنیا

افغانستان: طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے وزارت امن کا قیام

آن لائن نیوزڈیسک
افغانستان کے صدر اشرف غنی کے فیصلے سے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں تیزی لانے کے لئے وزارتِ امن قائم کی گئی ہے۔اسمبلی سے منظوری کے بعد وزارتِ امن مرحلے سے متعلق پہلا اجلاس دارالحکومت کابل میں منعقد ہوا۔نائب وزیرِ امن غلام یحیٰ عباس نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ یہ وزارت امن مذاکرات کو زیادہ منّظم شکل میں چلانے اور امن کے موضوع پر بات چیت کے لئے اداروں کے درمیان مشاورت کا پلیٹ فورم تشکیل دینے کے لئے کام کرے گی۔عباس نے کہا ہے کہ اعلیٰ امن شوریٰ بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ہماری مدد کرے گی اور ہم امن کے موضوع پر شوریٰ کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کے لئے ہم سنجیدہ سطح کے اقدامات کریں گے۔واضح رہے کہ افغانستان اعلیٰ امن شوری ٰسابق صدر حامد کرزئی کی طرف سے 2010 میں قائم کی گئی تھی۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker