اخبارجہاں

سفیروں کے جموں و کشمیر کے دورے پر امریکہ نے کہا، امید ہے ،حالات جلد معمول پرہوں گے

آن لائن نیوز ڈیسک
امریکہ نے حال ہی میں15 ممالک کے سفیروں کے جموں و کشمیر دورے کو لے کر کہا ہے کہ یہ اچھا قدم ہے۔اگرچہ امریکہ نے کچھ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو نظربندکیے جانے اورانٹرنیٹ پر روک جیسے اقدامات پر تشویش بھی ظاہر کی ہے۔امریکی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی جموں و کشمیر میں حالات معمول پرہو جائیں گے۔جمعہ کوجموں و کشمیر جانے والے 15 ممالک کے سفارت کاروں میں بھارت میں امریکی سفیر کینتھ جسٹر بھی شامل تھے۔بتا دیں کہ گزشتہ 5 اگست کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دوبارہ سے منظم کرنے کے بعد ہی کئی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker