ہندوستان

ڈاکٹر ارشد حسین، این ایس ایس کے جز وقتی پروگرام کوآرڈنیٹر مقرر،کیمیکل و پیٹروکیمیکل انجینئرنگ پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس 22؍فروری سے

علی گڑھ، 13؍جنوری: اے ایم یو پالی ٹیکنک کے سول انجینئرنگ سیکشن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ارشد حسین کو وائس چانسلر نے این ایس ایس کا جز وقتی پروگرام کوآرڈنیٹر مقرر کیا ہے۔ وہ آئندہ دو برس تک یا تاحکم ثانی اپنی معمول کی ذمہ داریوں کے ساتھ مذکورہ عہدے پر کام کریں گے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدی تقریبات کے پروگراموں کی کڑی میں ایک تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کیمیکل و پیٹروکیمیکل انجینئرنگ کی ترقیات کے موضوع پر آئندہ 22؍فروری سے منعقد ہونے جارہی ہے۔
اس کانفرنس کا انعقاد کیمیکل انجینئرنگ اور پیٹروکیمیکل انجینئرنگ کے شعبے ، میموریل یونیورسٹی کناڈا، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرس اور انسٹی ٹیوشن آف انجینئرس (علی گڑھ چیپٹر) کے اشتراک سے کررہے ہیں۔
کانفرنس کے آرگنائزنگ سکریٹری مسٹر نسیم اے خاں نے بتایا کہ کہ محکمۂ سائنس و ٹکنالوجی حکومت ہند کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما بطور مہمان خصوصی اور پروفیسر جی ڈی یادو (وائس چانسلر، آئی سی ٹی ، ممبئی) بطور مہمان اعزازی شریک ہوں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker