اخبارجہاں

ایران کو لگام دینے کے لیے تمام ممالک تعاون کریں: امریکی وزارت خارجہ

آن لائن نیوزڈیسک
امریکی چینل ’فوکس نیوز‘ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اوٹاگس نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی پر روک لگانے کے لیے تعاون کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب کی جانب سے مدد کرنا لازم ہے تا کہ ایران کے شرپسند اور دہشت گردانہ رویے کا سلسلہ روکا جا سکے اور اس رویے کو تبدیل کرنے کے لیے امریکا اور یورپ کے ساتھ مذاکرات کو ممکن بنایا جا سکے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کے روز یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو قبول کیا تو وہ اس سے انکار نہیں کریں گے۔ اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن کا کہنا تھا کہ تہران کے سامنے بات چیت کو قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
اوبرائن نے ’فوکس نیوز‘ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے انتہائی دباؤ کی پالیسی کامیاب رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے اور اب مذاکرات کی میز پر آنے کے سوا اس کے لیے کوئی چارہ نہیں۔امریکی صدر نے اوبرائن کی گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اگر وہ مذاکرات کرتے ہیں تو مجھے اس کی پروا نہیں۔ یہ مکمل طور پر ان کا معاملہ ہے لیکن جوہری ہتھیار کسی صورت نہیں اور ہاں آپ لوگ اپنے خلاف احتجاج کرنے والوں کو جان سے نہ ماریں۔ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ امریکا احتجاج کے دوران ہزاروں مظاہرین کے قتل یا گرفتاری کی کارروائیوں کو بغور دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے ایرانی نظام سے مطالبہ کیا کہ وہ انٹرنیٹ کو بحال کرے اور صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کرنے دے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker