مسلم دنیا

مسجد نبوی شریف میں قالینوں اور فرش کی دھلائی کیلئے 63 مشینوں کا استعمال

آن لائن نیوزڈیسک
مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی صفائی کے سلسلے میں اندرونی فرشوں کو روزانہ تین مرتبہ دھویا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے دھلائی کی 18 مشینوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان مشینوں کے ذریعے چھت سمیت حرم نبوی کے تمام حصوں اور توسیعات کو جراثیم کش مواد اور خوشبوؤں کے ساتھ صاف کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مسجد کے قالینوں کی صفائی ستھرائی کا عمل روزانہ چھ مرتبہ انجام دیا جاتا ہے۔ مزید برآں حجرہ مبارک کی مشرقی اور مغربی جالیوں کو ہر ہفتے صاف کیا جاتا ہے۔سعودی روزنامے ’مکہ‘ کے مطابق یہ تمام باتیں مسجد نبوی شریف میں صفائی اور قالینوں کی نگراں انتظامیہ کے سربراہ خالد الرحیلی نے بتائیں۔الرحیلی کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی کی صفائی کے لیے کیمیائی مواد کے بدلے ماحول دوست مواد کا استعمال یقینی بنایا جاتا ہے۔ مسجد نبوی کے فضاؤں کو خوشبو سے معطر رکھنے کے واسطے ستونوں میں موجود جالیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔الرحیلی کے مطابق عام دنوں میں حرم نبوی کے اندر کھانے پینے کا مواد فراہم کرنے کی خدمات کے سلسلے میں 45 پرمٹ جاری کیے گئے جب کہ رمضان مبارک میں ان پرمٹس کی تعداد 3200 تک پہنچ گئی تھی۔مسجد نبوی شریف میں صفائی اور قالینوں کی نگراں انتظامیہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مسجد کے اندر روزانہ تین مرتبہ صفائی اور دھلائی کے واسطے ایک وقت میں 25 مشینوں کا استعمال ہوتا ہے جب کہ نقطہ عروج کے اوقات میں یہ تعداد بڑھا کر 45 تک کر دی جاتی ہے۔ اس دوران خصوصی کنٹینروں کے ذریعے مسجد کے اندر صفائی انجام دی جاتی ہے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker