ہندوستان

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر میں والہانہ استقبال

ممبئی: 13جنوری(پریس ریلیز)
مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی علاقہ مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی سے کامیاب ہونے والے جناب مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی (صدر جمعیۃعلماء شہر مالیگاؤں) آج 2بجے دن جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر دفتر واقع اما م باڑہ، ممبئی میں تشریف لائے،جہاں ذمہ داران جمعیۃ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔مفتی محمد اسماعیل قاسمی (ایم ایل اے،ایم آئی ایم پارٹی)نے کہا کہ عوام نے جس امید کے ساتھ مجھے الیکشن میں کامیاب کیا ہے،میں ان کی امیدوں پر کھرا اتر نے اور اپنی ذمہ داریوں کوپوراکرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ جناب گلزار احمد اعظمی (سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃعلماء مہاراشٹر)نے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ ملت کی خدمت کریں گے۔مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مفتی محمد اسماعیل قاسمی سے گزشتہ دنوں حکومت مہاراشٹر کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے قاضیوں اور نکاح خوانوں کی تقرریوں،نکاح کے فارم،عقد نکاح کا صداقت نامہ پر مشتمل جاری کئے گئے جی آر میں موجود شقوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر،مفتی محمد یوسف قاسمی خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر،گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر موجود تھے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker