ہندوستان

پولیس پرمیشن نہ ملنے کی وجہ سے 20 جنوری کو گوونڈی میں ہونے والا احتجاج اب 28 جنوری کو ہوگا

ممبئی ، 18 جنوری ( پریس ریلیز ) سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف امبیڈکر میدان شیواجی نگر گوونڈی ممبئی میں 20 جنوری کو ہونے والا احتجاج پولیس پرمیشن نہ ملنے کی وجہ سے مؤخر کردیا گیا ہے، اب یہ احتجاج باہمی مشورے سے 28 جنوری کو اسی مقام پر ہوگا، پولیس 20 جنوری کو اجازت دینے کے لیے کسی بھی قیمت پر راضی نہیں ہوئی، پولیس نے بتایا کہ 26 جنوری کی وجہ سے پورے مہاراشٹر میں ہائی الرٹ ہے، لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے، ہمارے اوپر کافی پریشر ہے، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ 26 کے بعد کبھی بھی پروگرام کرلیں، ہم اجازت دیدینگے ، پولیس چوکی میں فورا مشورہ کرکے نئی تاریخ 28 جنوری طے کی گئی، 28 جنوری کو پولیس نے احتجاج کی اجازت بھی دیدی ہے اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے، احتجاج کی منتظمہ کمیٹی نے باشندگان گوونڈی سے خصوصی اور ممبئی کے تمام شہریوں سے عمومی اپیل کی ہے کہ احتجاجی اجلاس میں بڑی تعداد میں شرکت فرما کر احتجاج کو کامیاب فرمائیں.

واضح رہے کہ یہ احتجاجی اجلاس کل جماعتی ہے، اس میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں، تمام مذاہب ومسالک کے لوگ اس احتجاج کو مل کر منعقد کر رہے ہیں، یہ احتجاج “ہم بھارت کے لوگ” اور” الائنس اگینسٹ سی اے اے، این آر سی، این پی آر” کے بینر تلے منعقد ہورہا ہے، اس پروگرام کو لے کر یہاں کے لوگوں کا جذبہ قابل رشک ہے، پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کوشش جاری ہے، کئی میٹنگیں ہوچکی ہیں، احتجاجی اجلاس کی تیاری کے لیے مزید وقت مل گیا ہے، اب یہ احتجاج تاریخی ہوگا اور اس تاریخی احتجاج میں ہندوستان کی نامور شخصیات شرکت کریں گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker