Baseerat Online News Portal

عمران خان کے نئے پاکستان میں آٹا ختم،تندور بند اورعوام لنگر سے روٹی کھائیں؟مریم اورنگزیب

آن لائن نیوزڈیسک
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند اورعوام لنگر سے روٹی کھائیں؟ 16 ماہ میں گیس 250 فیصد مہنگی ہوگئی، آٹے کا بحران حکومتی کی بدترین نالائقی ہے۔ انہوں نے آٹے کے بحران پر اظہار تشویش و مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا 15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران حکومتی کی بدترین نالائقی ہے، عمران صاحب 16 ماہ پہلے اگر ایک خودکشی ہو جاتی تو کروڑوں عوام خود کشی کرنے سے بچ جاتے، مکان، دکان، کاروبار اور مزدوری تباہ کرنے کے بعد اب غریبوں کا آٹا بھی بند کر دیا ہے،عمران خان کے نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند اورعوام لنگر سے روٹی کھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مہنگائی 14 فیصد، ترقی آدھی اور آپ روز کون سے ملک کے غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتے ہیں۔

You might also like