ہندوستان

دیویندر معاملے میں این آئی اے نے شروع کی تحقیقات،آرمس ایکٹ-یو اے پی اے کے تحت درج کیا معاملہ

نئی دہلی:18 ؍جنوری(بی این ایس )
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار جموں اورکشمیر کے ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے خلاف آرمس ایکٹ، دھماکہ خیز مادہ رکھنے سمیت غیرقانونی ایکٹوٹی پروینشن ایکٹ (یواے پی اے )کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کی دہشت گردوں کے ساتھ گرفتاری کے پیش نظر جموں وکشمیر حکومت نے جموں اور سرینگر ہوائی اڈوں کی حفاظت جلد مرکزی صنعتی سیکورٹی فورسز (سی آئی ایس ایف) کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ جموں کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو بھیجے گئے حکم میں کہا گیا ہے کہ دونوں حساس ہوائی اڈوں کی حفاظت 31 جنوری تک سی آئی ایس ایف کے حوالے کر دی جائے۔یہ حکم بدھ کو جاری کیا گیا۔دیویندر سنگھ ڈی ایس پی ہوائی اڈہ سیکورٹی کے طور پر تعینات تھا جسے ہفتہ کو جموں کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک گاڑی سے حزب المجاہدین کے نوید بابا اور عاطف اور دہشت گرد تنظیموں کے لئے کام کرنے والے ایک وکیل کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔سنگھ پر دہشت گردوں کو ملک کے دیگر حصوں تک پہنچانے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔جموں اور سرینگر ہوائی اڈوں کی حفاظت کی ذمہ داری ابھی تک سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے پاس ہے۔بتا دیں کہ جموں کشمیر کے معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو دیا گیا ’شیر کشمیر‘ کا تمغہ چھین لیا گیا۔جموں و کشمیر حکومت نے احکامات جاری کر کے یہ تمغہ واپس لے لیا۔سرکاری حکم کے مطابق معطل افسر کا قدم عدم اعتماد کے برابر ہے اور اس سے فورس کی شبیہہ خراب ہوئی ہے۔گرفتاری کے فوری بعد سنگھ کی رہائش سمیت مختلف جگہوں پر پولیس ٹیم بھیجی گئی تھی۔سنگھ کی رہائش سے دو پستول، ایک اے کے رائفل اور کافی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔فی الحال دیویندر سنگھسے پوچھ گچھ جاری ہے۔قومی جانچ ایجنسی یعنی این آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا ذمہ سونپ دیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتہ کو دودر سنگھ کو جموں سرینگر شاہراہ پر حزب المجاہدین کے تین دہشت گردوں کے ساتھ ایک گاڑی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker