ہندوستان

شاہین باغ میں ۴۰؍فٹ اونچا،لوہے سے تیار ہندستان کا نقشہ لوگوں کی توجہ کا بنا مرکز

نئی دہلی۔ ۱۸؍جنوری: قومی دارالحکومت دہلی کا شاہین باغ شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا ایک مثالی مقام بن جانے کے بعد یہاں کئی فن پارے، شاہکار اور تنصیبات ظاہر ہونے لگے ہیں۔ پوسٹ کارڈز اور وسیع پیمانے پر پوسٹرس سے لیکر ایک علامتی حراستی کیمپ تک اور پھر انڈیا گیٹ کا ایک چھوٹا سا ماڈل جس میں ملک بھر میں مظاہروں کے دوران مارے گئے لوگوں کے نام لکھے گئے ہیں، اختلاف رائے کی مختلف نوعیتوں کے اظہار کو بتا رہے ہیں۔ان تصاویر میں ہندوستان کا 40 فٹ اونچا نقشہ دکھایا گیا ہے جسے 17 جنوری کو نصب کیا گیا ہے۔ لوہے اور میش تار کے ٹکڑے پر لکھا ہوا ہے’’ ہم بھارت کے لوگ سی اے اے – این پی آر-این آر سی کو نہیں مانتے‘‘۔شاہین باغ میں فنکاروں کا تیار کردہ انڈیا گیٹ کا ماڈل لوگوں کی توجہ کا مرکز تو بنا ہوا ہی تھا، لیکن اب اس مقام پر بنائے گئے مختلف فن پاروں اور شاہکاروں میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے ہندوستان کے نقشے کو بھی جگہ دی گئی ہے۔تقریبا اٹھاون ٹن لوہے کی موٹی چادر پر تیار کئے جانے والے اس نقشے کے چاروں طرف ایل ای ڈی لائٹیں لگائی گئی ہیں۔ سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید بھی مظاہرین کے درمیان میں۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker