ہندوستان

مظفرپور بھی بنا شاہین باغ،خواتین نے غیر معینہ مدت کے لئے شروع کیا دھرنا

مظفرپور:18؍جنوری(عبدالخالق القاسمی؍بصیرت آن لائن)پورا ملک سی اےاے،این آر سی،این پی آر کو لیکر سراپا احتجاج بنا ہوا ہے۔خواتین نے تو اس احتجاج میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔شاہین باغ دہلی کے طرز پر مختلف ریاست میں غیر معینہ دھرنا چل رہا ہے۔خواتین کے اس طرز عمل سے حکومت کی نیند اڑ چکی ہے۔اب مرکزی حکومت این آر سی اور این پی آر میں مختصر بدلاو کرکے لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہی ہےلیکن یہ آگ اب بجھنے والی نہیں ہے۔مظفرپور میں بھی آج سے خواتین سمیت سیاسی سماجی و ملی قائدین نے غیر معینہ مدت کے لئے دھرنے کا آغاز کر دیا ہے۔شہر کے ماری پور کے الشفاء نرسینگ ہوم کے سامنے پنڈال لگاکر خواتین نے کالے قانون کے خلاف کمر کس لی ہیں،خواتین نے کہا ہےکہ یہ دھرنا اسوقت تک جاری رہیگا جب تک مرکزی حکومت اس کالے قانون کو واپس نہ لے لے۔خواتین نے ضلع بھر کے غیرت مند لوگوں سے اپیل کی ہےکہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر اپنا احتجاج درج کرائیں۔خواتین سے بھی کثیر تعداد میں شریک ہونے کی درخواست کی ہے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker