ہندوستان

الہ آباد کے جانباز نوجوانوں نے خون کے قطروں سے سلوگن کے ذریعہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا، خواتین کی تعداد میں مزید اضافہ، آٹھویں دن بھی پورے جوش وخروش کے ساتھ احتجاج جاری

 

الہ آباد : 19 جنوری (نعمان بن ثابت قاسمی /بصیرت آن لائن) شہریت ترمیمی بل کے خلاف تاریخی شہر الہ آباد کے روشن باغ میں آج آٹھویں دن بھی احتجاج پورے جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے، خواتین کی روزبروز تعداد میں مزید اضافہ ہورہاہے، ضلع کے دیہی علاقوں اور دیگر اضلاع کی خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، بنارس کی خاتون تنظیم کی سکریٹری کسم ورمابھی احتجاج میں شرکت کیا، انہوں نے کہا، کل جنہوں نے اپنا ووٹ سونپ کراقتداراعلی تک رسائی دی، آج ان کے ملک بدر کے منصوبہ ہورہے ہیں، کل الہ آباد کے نوجوانوں نے انوکھے انداز میں احتجاج کر شہریت ترمیمی بل کے خلاف اپنے غصہ کااظہار کیا، نوجوانوں نے اپنے ہاتھوں میں نشتر چبھو کر خون نکالے اورسفید کپڑے کے بینر پر ” نواین آرسی “نواین پی آر، نوسی اےاے” کاسلوگن لکھا، کچھ شعراء نے بھی احتجاجی اور انقلابی نظمیں پڑھ کر خواتین کی حوصلہ افزائی کی.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker