ہندوستان

سی اے اے: این سی پی لیڈر کا مودی حکومت پر حملہ، بولے تیرا باپ انگریزوں کے تلوے چاٹ رہا تھا

ممبئی:20جنوری(بی این ایس )
شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آرسی) کو لے کر ملک کے مختلف حصوں میں اب بھی مظاہرے جاری ہیں،کہیں پر اس کی مخالفت کی جا رہی ہے، کہیں پر اس کی حمایت کو لے کر ریلیاں کی جا رہی ہیں۔ادھر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر جتیندر اوہاڈ نے تھانے میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں دہلی کے تخت سے پوچھتا ہوں، اب تو مانگے گا مجھ سے ثبوت میرے اس ملک سے ہونے کا؟ تو سن، جب تیرا باپ سر جھکا کر انگریزوں کے تلوے چاٹ رہا تھا، تب میرا باپ پھانسی کے تخت کو چوم کر انقلاب زندہ باد کے نعرے لگا رہا تھا۔
ادھر، ونچت بہوجن اگھاڈی نے سی اے اے، این آرسی اور مرکز کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی مخالفت میں 24 جنوری کو مہاراشٹر بند کا اعلان کیا ہے۔وی بی اے لیڈرپرکاش امبیڈکر نے اتوار کو صحافیوں کو اس بات کی معلومات دی۔انہوں نے الزام لگایا کہ سی اے اے کو لے کر ملک میں بدامنی ہے، جسے مرکزی حکومت زبردستی لاگو کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker