ہندوستان

نربھیا کیس: مجرم پون گپتا کے نابالغ ہونے کے دعوے کو سپریم کورٹ نے کیا مسترد

نئی دہلی:20جنوری(بی این ایس )
سپریم کورٹ نے نربھیا کیس میں مجرم ٹھہرائے گئے پون گپتا کے نابالغ ہونے والی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ پون نے عرضی داخل کرکے کہا تھا کہ وہ جرم کے وقت نابالغ تھا۔کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے صاف کہا کہ آپ کو اس طرح عرضی داخل کرتے رہیں گے تو یہ لامتناہی عمل ہو جائے گا۔جسٹس بھانومت کی قیادت والی تین ججوں کی بنچ نے پون کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ دوپہر ڈھائی بجے تک کے لئے محفوظ کر لیا تھا۔پون نے سپریم کورٹ کو دی عرضی میں کہا کہ وہ دہلی ہائی کورٹ کو بھی یہ بتا چکا ہے، لیکن ہائی کورٹ نے اس حقیقت کو نظر انداز کر دیا۔دہلی ہائی کورٹ نے 19 دسمبر 2019 کی سماعت میں اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے پون کے وکیل پر 25 ہزار کا جرمانہ بھی لگایا تھا۔
کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار پون گپتا کی جانب سے ان کے وکیل اے پی سنگھ نے دلیل دی تھی کہ دسمبر 2012 میں جب اس جرم کو انجام دیا گیا تھا تب پون گپتا نابالغ تھا اور اس کی دلیل کو ہائی کورٹ نے غلط طریقے سے مسترد کردیا تھا۔پون گپتا کی جانب سے نچلی عدالت میں یہ دلیل پیش نہیں کی جا سکی تھی،تب وہ وکیل نہیں تھے۔اس معاملے میں متعلقہ اتھارٹی کو کہا جائے کہ پون کو پھانسی نہ دی جائے۔کیس کی سماعت کے دوران ہوا کے وکیل نے کہا کہ پون کی تاریخ پیدائش 8 اکتوبر 1996 ہے اور اس طرح دسمبر 2012 کو جب جرم ہوا تھا تب وہ نابالغ تھا،اس کے لئے میں اسکول کا سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ دستاویزات نئے حقیقت ہیں لیکن جسٹس آر بھانومت نے سوال کیا کہ یہ دستاویزات 2017 کا ہے اور کورٹ اس وقت تک سزا دے چکی تھی۔اے پی سنگھ نے کہا کہ دہلی پولیس نے جان بوجھ کر اس دستاویز کو ریکارڈ پر نہیں رکھا اور یہ سازش ہوئی ہے۔عدالت نے تب سوال کیا کہ لیکن ریویو پٹشن پر سماعت کے دوران بھی آپ نے یہی سوال اٹھایا تھا اور پھر سوال اٹھا رہے ہیں،تب سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ ریویو پٹشن کے سماعت کے دوران یہ سوال اٹھایا گیا تھا لیکن عدالت نے ریویو پٹشن 9 جولائی 2018 کو مسترد کر دی تھی۔جسٹس بھانومت نے کہا کہ آپ نے پہلے بھی مسئلہ اٹھایا اور مسترد ہو گیا اس طرح آپ عرضی داخل کرتے رہیں گے تو لامتناہی عمل ہو جائے گا۔آپ پہلے ٹرائل کورٹ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں یہ مسئلہ اٹھا چکے ہیں۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker