Baseerat Online News Portal

عشرت جہاں انکاؤنٹر کیس: ٹرائل جج آر کے چڈوالا کا تبادلہ ہوا

احمدآباد۔۲۰؍جنوری: (دی و ائر ہندی) گجرات کے احمد آباد میں ممبرا کی طالبہ عشرت جہاں کے مبینہ جعلی انکاؤنٹر کیس کی سماعت کی سربراہی کرنے والے خصوصی سی بی آئی جج آر کے چوڑاوالا کو ڈیپوٹیشن پر گجرات ہائی کورٹ میں بھرتی اور فائنائنس شعبہ کے رجسٹرار کے طور پر تعینات کردیاگیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق جج چوڈا والا مئی ۲۰۱۹ میں راج کورٹ میں صنعتی عدالت کے رکن کے طو رپر پہلےجج جے کے پانڈیا کی تعیناتی کے بعد مقدمے کی صدارت کررہے تھے۔ جسٹس پانڈیا نے ایک ماہ میں معاملے کے دو اہم ملزمین ڈی جے ونجارا اور این کے امین کو الزامات سے بری کردیا تھا، جس سے معاملے میں دونوں کے خلاف سبھی فوجداری کارروائی ختم کردی گئی تھی۔ اس کے بعد سی بی آئی نے خصوصی عدالت کو بتایا تھا کہ وہ عشرت جہاں کے مبینہ فرضی انکائونٹر معاملے میں پولس کے سابق اہلکار ڈی جے ونجارا اور این کے امین کو الزامات سے بری کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج نہیں کریں گے۔ جسٹس چوڈا والا کا تبادلہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مڈبھیڑ کے بقیہ ملزمین انسپکٹر جنرل جی ایل سنگھل، سابق ڈی ایس پی ترون بروٹ، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولس جے جی پرمار اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اناجو چودھری نے الزامات سے بری کیے جانے کی عرضی دائر کر رکھی تھی۔

You might also like