Baseerat Online News Portal

جے پی نڈابنے بی جے پی کے نئے صدر،دہلی اوربہارکااسمبلی انتخاب ہوگانڈاکےلئے بڑاچیلنج

نئی دہلی:20؍جنوری(بی این ایس)بی جے پی کے کارگذارصدر جے پی نڈااب باضابطہ طورپر بی جےپی کے صدرمنتخب ہوگئےہیں۔پارٹی نے آج ان کے نام کاصدرکی حیثیت سے باضابطہ طورپراعلان کردیاہے۔بی جے پی نے انتخابی ضابطوں کوپوراکرنے کے لئے صدرکے انتخاب کانوٹیفیکشن جاری کیاتھا لیکن پہلے سے ہی ایساماناجارہاتھاکہ جے پی نڈاہی بی جے پی کے اگلے صدرہوں گے اورکسی نےپرچہ نامزدگی بھی داخل نہیں کیا اسی لئے وہ بلامقابلہ منتخب قراردئیے گئے۔جے پی نڈاکی حمایت میں 21؍ریاستوں کے بی جے پی صدورنے پرچہ نامزدگی انتخابی آفیسررادھاموہن سنگھ کے سامنے پیش کیا،جن ریاستوں کے صدرنے جےپی نڈاکی حمایت میں پرچہ نامزدگی داخل کیاان میں دہلی،مدھیہ پردیش،اتراکھنڈ،بہار،مغربی بنگال،راجستھان،مہاراشٹر،ہماچل پردیش شامل ہیں۔نڈاکے انتخاب کے ساتھ ہی امیت شاہ کےساڑھے پانچ سالہ عہدہ صدارت کادورختم ہوگیا۔بی جے پی کی کمان سنبھالتے ہی نڈاکے سامنے دوبڑے چیلنجزہیں،ایک تودہلی کاحالیہ الیکشن اوردوسرابہارکاالیکشن۔کہاجاتاہے کہ جے پی نڈاوزیراعظم مودی اورامیت شاہ کے بہت قریبی ہیں۔انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیرکی شروعات طلبہ لیڈرکے طورپرکی تھی اوروہ آرایس ایس کے کافی متحرک اورفعال ممبررہے ہیں۔نڈاکوریاست اورمرکزی تنظیم میں کام کرنے کاکافی طویل تجربہ ہے۔

You might also like