ہندوستان

مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم بلوہا بازار ضلع سدھارتھ نگرمیں یوم جمہوریہ بڑے جوش وخروش سے منایاگیا

سدھارتھ نگر ،28 جنوری ،( پریس ریلیز ) مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم بلوہا بازار ضلع سدھارتھ نگر میں یوم جمہوریہ کا جشن بڑے جوش وخروش سے منایا گیا، ادارہ ھذا کے ناظم اعلٰی حاجی شیداحسین صاحب کےہاتھوں پرچم کشاٸی کی رسم اداکی گٸی، نظامت مولاناعبد الصمد قاسمی نے کی ٗ وحیدالدین متعلم شعبہ قرأت کی تلاوت سے پروگرام کا آغازہوا؛ جبکہ مختلف بچوں نے ملک کے حوالے سے نظم اور تقاریر پیش کی،  رفیق اللہ متعلم عربی دوم نے اپنی تقریر میں بتایاکہ انگریز پولس نےجب مولاناحسین احمد مدنی سےکہاکہ تم نے یہ فتویٰ دیاہے کہ انگریز کی فوج میں بھرتی ہوناحرام ہے ؟ تو سن لو اس کی سزا پھانسی ہے تو مولانانےفرمایاکہ کل بھی یہی فتوی تھاآج بھی ہے اورآٸندہ بھی رہےگا ۔ الغرض ہمارےاکابرنےملک کی آزادی کیلٸےاپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔اس موقع پر ذمہ دارن مدرسہ ٗ اساتذہ طلبہ وطالبات نیز اہل قریہ بھی کثیر تعداد موجود تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker