Baseerat Online News Portal

غزہ میں ترکی کی طرف سے جنگ سے متاثرہ شہریوں میں امدادی سامان تقسیم

آن لائن نیوزڈیسک
فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کی طرف سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ شہریوں کے لیے بھیجا امدادی سامان متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے غزہ کے جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے خوراک اور دیگر ضروری سامان پر مشتمل امداد بہم پہنچائی گئی تھی جسے متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ نومبر 2019ء کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں 100 مکانات مکمل طورپر تباہ اور 700 کو جزوی طورپر نقصان پہنچا تھا۔ترکی کی طرف سے بھیجا گیا امدادی سامان غزہ کے 25 متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔

You might also like