Baseerat Online News Portal

حضرت مولانا ندیم احمد انصاری حفظہ اللہ کی کتاب ’’مومن اور اسلامی سال‘‘ اکابر علماےہند کی نظر میں

ہ کتاب اسلامی ماہ و سال کی اہمیت اور اس کے فضائل پر مشتمل مقالات و بحوث کا صرف احاطہ نہیں بلکہ ایسے بیش بہا مضامین کا مجموعہ ہے جن میں دین کے مختلف شعبہ جات کی خصوصیات اور ان کی خوبیوں کا تذکرہ بھی ہے اور دینِ اسلام کی جامعیت کا اظہار بھی۔۔راقم الحروف نے ان کے تقریباً تمام مضامین کا مطالعہ کیا ہے، بحمد اللہ انھوں نے ہر مضمون اور ہر تحریر یا کتاب میں اس بات کا التزام کیا ہے کہ بحث و تحقیق یا مسائل و فضائل، قرآنِ کریم کی مستند تفسیروں، حدیث کے صحیح مجموعوں اور فقہ و فتاویٰ کی معتمد و مقبول کتابوں سے ماخوذہو۔(مولانا مفتی محمد اسلام قاسمی، استاذِ حدیث دار العلوم وقف، دیوبند)
�مولانا ندیم احمد انصاری صاحب نے اسلامی سال کو موضوع بنا کر اس کے مہینوں اور دنوں پر ایک اچھی فاضلانہ کتاب تیار کر دی، جس میں سبھی مہینوں کی خصوصیات اور ان کی اہمیت دلائل کے ساتھ پیش کی ہے، یہ مفید اور مبارک کام ہے، میں اس کی قدر کرت ہوں۔( مولانا سید رابع حسنی ندوی، صدر مسلم پرسنل لا بورڈ، انڈیا)
�یہ کتاب دراصل ہر طبقے کے مسلم افراد کی ایک بڑی ضرورت پوری کرتی ہے اور اپنی نوعیت کے اعتبار سے نہ صرف مستند اور قابلِ عمل ہے بلکہ اس موضوع پر منفرد بھی ہے۔ اس سے عوام و خواص سبھی فایدہ اٹھا سکتے ہیں، خواتین کے معاشرے میں اور نا خواندہ طبقے میں جو غلط فہمیاں یا مبالغہ آرائیاں اسلامی سال کے مہینوں اور دنوں کے بارے میں پائی جاتی ہیں، ان کا ازالہ آسان ہوگا اور اسلامی احکام اور شریعت کی روشنی میں ان دنوں اور مہینوں کے تعلق سے صحیح اور متوازن رائے قائم کرنے میں مدد ملے گی اور ان بدعتوں کا خاتمہ ہوگا جو عام طور سے مسلم معاشرے میں نادانستہ طور پر موجود ہیں۔(مولاناسعید الرحمٰن اعظمی ندوی، مہتمم ندوۃ العلماء لکھنؤ )
�بہ حیثیتِ مجموعی کتاب اہلِ علم، ائمۂ مساجد کے کام کی بھی ہے اور عام مسلمانوں کے لیے مفید بھی۔۔دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے نفع کو عام و تام فرمائے۔(مفتی احمد خانپوری،شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین، ڈابھیل، گجرات)
� کتاب پسند آئی، مرتب نے اس کتاب میں سال کے بارہ مہینوں سے متعلق اسلامی احکام و مسائل اور ان مہینوں کے خاص اعمال کا تفصیلی ذکر کرنے کے ساتھ ان رسوم و بدعات کی بھی نشان دہی کی ہے جو جاہل عوام نے ایجاد کر لی ہیں۔( مفتی ابو القاسم نعمانی،مہتمم دار العلوم دیوبند)
�اسلامی سال اور مہینوں کے فضائل و مسائل یکجا طور پر کسی کتاب میں نہیں ملتے تھے، جناب مولانا ندیم احمد انصاری صاحب نے خوشہ خوشہ چُن کر ایک عجیب گلدستہ تیار کر دیا۔ اس کتاب کی وقعت میں یوں بھی اضافہ ہو جاتا ہے کہ ہر مسئلہ باحوالہ ہے۔(مولانا عبد الخالق سنبھلی، نائب مہتمم دار العلوم دیوبند)
� حضرت مولانا ندیم احمد انصاری صاحب زید مجدکم کی تالیف کردہ کتاب ’مومن اور اسلامی سال‘ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ما شاء اللہ منتشر معلومات کو بہت سلیقے سے مرتب اور محقَّق انداز میں جمع کر دیا گیا ہے۔(مفتی محمود عالم مظاہری،مفتی مظاہرِ علوم، وقف، سہارنپور)

�مولانا ندیم احمد انصاری سلمہٗ باصلاحیت، فعّال، نوجوان عالمِ دین ہیں، دینی مسائل پر لکھنے کا ذوق بھی ہے اور سلیقہ بھی۔ ان کی پیشِ نظر تصنیف ’مومن اور اسلامی سال‘ جس حد تک دیکھ سکا، ما شاء اللہ مفید اور معلوماتی پایا۔(مفتی عزیز الرحمٰن فتحپوری،مفتیِ اعظم مہاراشٹر)
کتاب حاصل کرنے کا طریقہ
اس کتاب کی قیمت 270روپئے مقرر کی گئی ہے، جس کے ساتھ مصنف کا ایک رسالہ ’’شبِ محمود‘‘ ہدیۃً پیش کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ ۔’مومن اور اسلامی‘ نامی کتاب قیمتاًحاصل کرنے کے لیے ’الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا‘ سے ممبئی میں درجِ ذیل پتے پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:مدرسہ نورِ محمدی، بی ایم سی آفس کے سامنے، ہِل روڈ، باندرہ ویسٹ، ممبئی۔ 400050
نیز مصنف کے موبائل نمبر پر رابطہ بھی کیا جا سکتا ہے:09022278319
اس کتاب کی پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے جلد ہی اس ویب سائٹ پر فراہم ہوگی۔ : www.afif.in

You might also like