Baseerat Online News Portal

دہلی میں جیت پرچم لہرانے کے بعد عآپ کی نظر بہار پر، پہلی بار لڑ سکتی ہے اسمبلی انتخابات

نئی دہلی / پٹنہ:13؍فروری( بی این ایس )
دہلی اسمبلی انتخابات میں بڑی فتح حاصل کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے حوصلے بلند ہیں۔اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی اب ملک کی توسیع کی منصوبہ بنا رہی ہے۔اسی سلسلے میں پارٹی پہلی بار آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں قسمت آزماتی نظر آئے گی۔عام آدمی پارٹی کی بہار یونٹ کے صدر شتروگھن ساہو کا کہنا ہے کہ انہیں تیاریوں کی ہدایات ملی ہیں۔وہیں راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی اس کی جانب اشارہ دے کر کہا ہے کہ پارٹی قیادت ہی اس پر آخری فیصلہ کرے گا۔پارٹی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہاکہ عام آدمی پارٹی ملک میں توسیع کی کوشش کرے گی۔ہم نے 2013 اور پھر 2015 میں ممبرشپ چلائی تھی۔جب کوئی پارٹی الیکشن جیتتی ہے تو یہ تنظیم کی توسیع دینے کا اچھا موقع ہوتا ہے۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہماری پارٹی میں توسیع ہو۔اس کے لئے ہم نے مسڈ کال کا نمبر دیا ہے۔مہاراشٹر کے مقامی بلدیاتی انتخابات اور پھر بہار-بنگال میں انتخابات لڑے گی پارٹی کے سوال پر سنجے سنگھ نے کہا کہ جہاں بھی تنظیم مضبوط ہوگی، وہاں انتخابات لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔اس کا فیصلہ اعلی قیادت کرے گا۔عام آدمی پارٹی کی بہار یونٹ کے صدر شتروگھن ساہو نے بتایا کہ پارٹی نے پہلے ہی عوامی رابطے کے اقدامات شروع کر دیا ہے اور ان کی پارٹی بہار انتخابات میں بھی ترقی اور لوگوں کی خدمت کے اسی ایجنڈے پر الیکشن لڑے گی جس پر اس نے دہلی میں فتح حاصل کی۔شتروگھن ساہو نے بتایاکہ ہم نے اپنی مہم شروع کر دی ہے اور بہار کے 26 اضلاع کا احاطہ کر چکے ہیں۔ہمیں پارٹی قیادت کی جانب سے آئندہ بہار انتخابات میں مضبوط جگہ بنانے کی تیاریوں کی ہدایات ملی ہیں۔بتا دیں کہ آپ آدمی پارٹی نے 2014 لوک سبھا انتخابات میں بہار میں اپنے 39 امیدوار اتارے تھے لیکن تمام سیٹوں پر اسے شکست ہوئی تھی۔اسی طرح 2019 لوک سبھا انتخابات میں بہار کی تین سیٹوں کشن گنج، بھاگلپور، سیتامڑھی میں امیدوار اتارے تھے اور تینوں میں شکست ملی تھی۔اس پر شتروگھن ساہو نے کہاکہ پارٹی اب پہلے سے مضبوط ہو گئی ہے اور دہلی میں کیجریوال جی کے گورننس ایجنڈا کی تعریف ہو رہی ہے اور اسے ملک میں اپنایا جا رہا ہے۔ہم بہار کے اندرونی علاقوں میں بھی دورہ کر رہے ہیں، یہاں لوگوں سے ہمیں اچھی رائے مل رہی ہیں۔ یہاں لوگ اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ہم بہار حکومت تعلیم، صحت اور پانی کے بنیادی مسائل پر سوال کریں گے۔نتیش کمار نے کیجریوال حکومت سے دہلی میں صحت، تعلیم اور سڑک پر سوال کیا تھا۔ہم وہی سوال نتیش حکومت سے بہار میں پوچھیں گے۔

You might also like