ہندوستان

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوہان نے سونیا گاندھی کو خط لکھ کر صدربنانے کی مانگ کی

نئی دہلی:13فروری (بی این ایس )
مہاراشٹر کی سیاست میں کانگریس کے مسائل ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں۔حال ہی کانگریس نے شیوسینا اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے،اگرچہ پہلی کابینہ توسیع کو لے کر کانگریس میں جدوجہد چلتی رہی اور اب مہاراشٹر کانگریس کے صدر کو لے کر اشوک چوہان اور بالا صاحب تھوراٹ آمنے سامنے ہیں۔مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور حکومت میں وزیر اشوک چوہان نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ حال ہی میں ہوئے مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی اچھی کارکردگی نہیں کر پائی، اس کے لئے مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھوراٹ ذمہ دار ہیں اس لئے ریاست کی کمان مجھے سونپی جائے۔
دراصل مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی اشوک چوہان کو لوک سبھا انتخابات کی شکست کی وجہ سے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن اب اشوک چوہان ایک بار پھر مہاراشٹر کانگریس صدر بننا چاہتے ہیں۔ماہرین سمجھتے ہیں کہ اشوک چوہان کے اس خط کے سیاسی پہلو ہیں کیونکہ اشوک چوہان کو چند ماہ قبل ہی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ایسے میں وہ جانتے ہیں کہ انہیں یہ عہدہ نہیں ملے گا لیکن پھر بھی اس کے سیاسی معنی ہیں۔دراصل اشوک چوہان کے سیاسی حریف راجیو ساتو بھی مہاراشٹر کانگریس کے صدر کے عہدے کی دوڑ میں ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی مہاراشٹر کانگریس نئے صدر کا اعلان ہونے والا ہے۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ اشوک چوہان کے سونیا گاندھی کو لکھے اس خط سے فیصلے میں اور تاخیر ہو سکتی ہے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker