ہندوستان

بی جے پی سیکرٹری جنرل وجے ورگیہ کا متنازع بیان،کہااسکول اورمدارس میں ہنومان چالیسا کروائیں کجریوال

نئی دہلی:13فروری (بی این ایس )
دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج آ گئے ہیں۔اس انتخاب میں ہنومان چالیسا خوب بحث میں رہی اور لیڈروں نے اس کو لے کر جم کر بیان بازی بھی کی۔اب نتائج کے بعد بھی اس معاملے پر سیاست گرم ہے۔بی جے پی کے سیکرٹری جنرل کیلاش وجے ورگیہ نے آج ٹویٹ کرکے وزیر اعلی اروند کجریوال کو مبارک باد دی، لیکن ساتھ ہی انہوں نے متنازعہ بیان بھی دے دیا۔
کیلاش وجے ورگیہ نے ٹوئٹر پر لکھاکہ اروند کجریوال جی کو مبارک ہو! یقینا جو ہنومان جی کی پناہ میں آتا ہے اسے برکت حاصل ہوتی ہے،اب وقت آ گیا ہے کہ ہنومان چالیسا کا متن دہلی کے تمام اسکولوں، مدارس سمیت تمام تعلیمی اداروں میں بھی ضروری ہو۔بجرنگ بلی کے آشیرواد سے اب دہلی کے بچے کیوں محروم رہیں؟۔ وہیں، جموں کشمیر کے بی جے پی صدر رویندر رینا نے کہا کہ ہنومان چالیسا کا متن سے اروند کیجریوال اور ان کی پارٹی کو دہلی اسمبلی انتخابات میں کامیابی ملی۔رائنا نے کہاکہ کجریوال ہنومان جی کی وجہ سے دہلی الیکشن جیت گئے کیونکہ انہوں نے ہنومان چالیسا کا متن کیا اور ہنومان جی کاآشیرواد لیا نہیں تو وہ نہیں جیتتے۔اروند کجریوال نے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں بھاری ووٹوں سے فتح حاصل کرنے کے بعد کل کناٹ پلیس واقع مشہور ہنومان مندر میں درشن کئے۔کجریوال کے ساتھ ان کا خاندان اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا بھی موجود تھے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker