ہندوستان

سی اے اے کے خلاف پرتشدد مظاہرہ، 13 لوگوں سے 21 لاکھ وصولے گی یوگی حکومت

لکھنؤ:13فروری (بی این ایس )
اتر پردیش کی یوگی حکومت لکھنؤ میں شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 13 لوگوں سے 21 لاکھ 76 ہزار روپے وصولے گی۔ملزمان کو 16 مارچ تک رقم جمع کرنی ہوگی۔لکھنؤ میں 19 دسمبر کو سی ا ے اے کے خلاف پر تشدد احتجاج ہوا تھا۔اس دوران سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا گیا تھا۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے مظاہرین سے رقم وصولنے کی بات کہی تھی۔ضلع انتظامیہ نے سی اے اے مظاہرے کے دوران ہوئے نقصان کی وصولی رپورٹ اب جاری کی۔انتظامیہ نے 7 افراد کو بری بھی کیا۔پولیس 7 لوگوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں دکھا سکی۔
سی اے اے اور این آرسی کی مخالفت کے دوران ہوئے تشدد کو دیکھتے ہوئے سنبھل انتظامیہ نے سی آر پی سی کی دفعہ 111 کے تحت 11 افراد کو نوٹس جاری کیا ہے،ان تمام لوگوں کو 50 لاکھ روپے کے سیکورٹی بانڈ بھرنے کا نوٹس جاری کیا گیا کہ آگے سے وہ کبھی تشدد میں شامل نہیں ہوں گے۔سنبھل کے مجسٹریٹ نے اپنے حکم میں دو لوگوں کو تحفظ ضمانت بھرنے کو بھی کہا ہے۔ 19 اور 20 دسمبر کو ہوئے تشدد میں دو لوگوں کی موت ہوئی تھی اور کئی زخمی ہوئے تھے۔نوٹس میں صاف طور پر لکھا ہے کہ جن لوگوں نے تشدد میں حصہ لیا تھا تو دوسری بار وہ تشدد میں ملوث پائے گئے تو ان سے 50 لاکھ کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔مجسٹریٹ نے اپنے نوٹس میں دو لوگوں کو 50 لاکھ کہ سیکورٹی ضمانت بھرنے کو بھی کہا ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker