ہندوستان

ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں پی ایم مودی، آریس ایس کئی بار دے چکا ہے بیان: کانگریس

لکھنؤ:13فروری (بی این ایس )
ریزرویشن کے مسئلے پر کانگریس نے ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا ہے کہ بی جے پی اور نریندر مودی ریزرویشن کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔آج ریزرویشن کا حق بنیادی حق نہیں بچا ہے، یہ کڑوا سچ ہے،10 فروری کو پھر ایک بار ان کا چہرہ سامنے آیا، جس میں ریزرویشن پر معافی مانگنے کے بجائے ان کے وزیر اناپ سناپ بیان دے رہے ہیں۔رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ اب ایس سی ،ایس ٹی اوراوبی سی کو ریزرویشن کے لئے پی ایم مودی اور سی ایم یوگی کے سامنے ہاتھ پھیلانے پڑیں گے۔ریزرویشن کو ختم کرنے کے لئے پہلے ہی آر ایس ایس کے بیان آ چکے ہیں۔لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس میں کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی یوگی دلت، قبائلی اوراوبی سی مخالف ہیں،بھاجپائی سازش کو بے نقاب ہو چکا ہے۔کانگریس پرٹی اسے بدلوا کر ہی دم لے گی۔سنگھ پریوار اور بی جے پی دلت، قبائلی مخالف رہے ہیں۔پسماندہ لوگوں کے حقوق کو پامال بی جے پی کا ڈی این اے ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ایس سی، ایس ٹی اور اوبی سی کے بنیادی حقوق کو ختم کر دیا ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker