مسلم دنیا

فلسطینی مسلمان ‘’’فجر عظیم‘‘ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں: عکرمہ صبری

آن لائن نیوزڈیسک
اقوام متحدہ کے امام وخطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ  مساجد میں نمازیوں‌کی تعداد میں اضافے بالخصوص نماز فجر میں نمازیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے جاری کردہ’’فجر عظیم‘‘ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مہم کو کامیاب بنائیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ فلسطینی مساجد میں نمازیوں‌کی تعداد میں اضافہ خوش آئند اور فلسطینی قوم کی بیداری کی تحریک ہے۔انہوں‌نے مزید کہا کہ فلسطینی مساجد اور مقدسات کے دفاع کے لیے فجر عظیم جیسی مہمات کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ مساجد میں‌نمازیوں‌کی تعداد میں اضافے کےلیے مہمات اجرو ثواب کے حصول کی مہمات کا حصہ ہیں۔ مساجد میں نمازیوں‌ کی تعداد بڑھانا بڑے اجرو  ثواب کا کام ہے۔خیال رہے کہ فلسطین میں جاری فجر عظیم کےعنوان سے گذشتہ تین ماہ سے جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہمی میں فلسطینی نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ تاہم یہ مہم فلسطین اور دوسرے مسلمان اور عرب ممالک میں پھیل چکی ہے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker