ہندوستان

منشور میں دیا گیا ایک بھی وعدہ نامکمل رہا تو میں خود سڑکوں پر اتروںگا: جیوتی رادتیہ سندھیا

بھوپال:14؍فروری(بی این ایس )
مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی نے اپنے مینی فیسٹو میں کئی وعدے کئے تھے۔جن کوپورا کرنے میں حکومت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج خالی خزانہ ہے۔اب حکومت کے اپنوں نے حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ کانگریس لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا نے ٹیکم گڑھ میں کہا کہ اگر مینی فیسٹو کا ایک بھی وعدہ نامکمل رہا تو میں خود سڑکوں پر اتروںگا۔ وہیں بھنڈ میں کوآپریٹیو وزیر ڈاکٹر گووند سنگھ نے بھی کسان قرض معافی کے وعدے کے مطابق نہ ہونے کی بات کو قبول کی ہے۔ٹیکم گڑھ کے ایک اجتماع میں کانگریس قومی جنرل سکریٹری نے سندھیا نے گیسٹ ٹیچرکو مستقل کرنے کو لے کر کہاکہ میں نے انتخابات سے پہلے آپ کی آواز اٹھائی تھی اور آپ کو میںیہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کی مانگ ہماری حکومت کے فیسٹو میں موجود ہے۔وہ مینی فیسٹو ہمارے لیے گرنتھ ہے، صبر رکھنا مینی فیسٹو کا ایک بھی پوائنٹس پورا نہیں ہوا تو آپ سڑک پر اپنے کو اکیلا نہ سمجھنا۔آپ کے ساتھ سڑک پر جیوتی رادتیہ سندھیا بھی کھڑا ہوگا۔اب حکومت کو ایک سال ہوا ہے۔تھوڑا انتظار ہمارے اساتذہ کو کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آپ فکر مت کرو، آپ کی ڈھال بھی میں بنوں گا اور تلوار بھی میں بنوں گا۔مدھیہ پردیش حکومت کے کوآپریٹیو وزیر ڈاکٹر گووند سنگھ نے بھنڈ ضلع کے میہگائوں میں ایک سرکاری پروگرام کے دوران یہ مانا کہ راہل گاندھی کی طرف سے انتخابات میں مدھیہ پردیش کے کسانوں سے کیا قرض معافی کا وعدہ حکومت پورا نہیں کر سکی ہے۔ گووند سنگھ نے کہا کہ راہل گاندھی نے دس دنوں کے اندر کسانوں کا دو لاکھ روپے تک کا قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ان کی حکومت اپنے لیڈر کے اس وعدے کو وقت رہتے پورا نہیں کر پائی اور اپوزیشن پارٹی مسلسل حکومت پر کسانوں سے وعدہ خلافی کا الزام لگا رہی ہے۔حالانکہ وزیر گووند سنگھ نے اس کے لیے پیشرو بی جے پی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پردیش کا خزانہ نئی حکومت کے لئے خالی چھوڑنے کی بات کہی۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker