ہندوستان

عمر عبداللہ کی حراست پر سپریم کورٹ میں سماعت، بہن سارہ کی درخواست پر جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری

نئی دہلی:14؍فروری( بی این ایس )
سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔اب اس معاملے کی اگلی سماعت 2 مارچ کو ہوگی۔سماعت جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بنرجی کی بنچ نے کیا۔ عمر عبداللہ کی بہن سارہ نے پی ایس اے کے تحت حراست کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور انہیں عدالت میں پیش کر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عمر عبداللہ 5 اگست، 2019 سے سی آر پی سی کی دفعہ 107 کے تحت حراست میں تھے۔اس قانون کے تحت عمر عبداللہ کی چھ ماہ کی احتیاطی حراست کی مدت جمعرات یعنی 5 فروری 2020 کو ختم ہونے والی تھی۔لیکن پھر انہیں پی ایس اے کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔سپریم کورٹ عمر عبداللہ کی حراست کی موزونیت کی جانچ کرے گا اور سارا عبداللہ کی درخواست پر جموںو کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔اس معاملے کی اگلی سماعت دو مارچ کو ہوگی۔حالانکہ سارہ عبداللہ کی جانب سے پیش ہوئے وکیل کپل سبل کے اس درخواست کو ٹھکرا دیا تھا، جس میں انہوں نے اگلے ہفتے ہی اس معاملے کی سماعت کرنے کی اپیل کی تھی۔بتا دیں کہ عمر عبداللہ کے خلاف دیگر الزامات میں دفعہ 370 کو ختم کرنے کے مرکز کے فیصلے کے خلاف مزاحمت اورقوم کے اتحاد اور سالمیت کے خلاف ٹوئٹر پر لوگوں کو اکسانا شامل ہے۔ حالانکہ اس الزام کی حمایت کرنے کے لئے کسی بھی ٹویٹر پوسٹ کا حوالہ نہیں دیا گیا ہے۔وہیں 5 اگست 2019 کو گرفتاری سے پہلے عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker