ہندوستان

سپریم کورٹ کا چارہ گھوٹالے میں لالو یادو کی ضمانت کے خلاف درخواست پر نوٹس

نئی دہلی:14؍فروری(بی این ایس )
سپریم کورٹ نے چارہ گھوٹالے سے متعلق ایک معاملے میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو ضمانت دینے کے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر جمعہ کو انہیں نوٹس جاری کیا۔چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گوی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے مرکزی تفتیشی بیورو کی درخواست پر یادو سے جواب مانگا ہے۔جانچ ایجنسی نے ہائی کورٹ کے 12 جولائی، 2019 کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔جانچ ایجنسی نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے لالو یادو کو مجرم ٹھہرانے اور انہیں سزا دینے کے زیریں عدالت کے فیصلے کو معطل رکھنے اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے کر غلطی کی ہے۔ہائی کورٹ نے دیوگھر خزانہ سے 89.27 لاکھ روپے کی رقم دھوکے سے نکالے جانے کے بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی ساڑھے تین سال کی سزا کی نصف مدت جیل میں گزار چکے ہیں۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker