ہندوستان

گارگی کی طالبات کے جنسی تشدد معاملے کی سی بی آئی جانچ کی مانگ پر، 17 فروری کو سماعت کرے گی عدالت

نئی دہلی:14؍فروری( بی این ایس )
دہلی یونیورسٹی کے گارگی کالج میں گزشتہ ہفتے ایک ثقافتی تقریب کے دوران طالبات کے جنسی تشدد کے مبینہ واقعہ کی عدالت کی نگرانی میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ پیر کو سماعت کرے گا۔جسٹس جی ایس سستانی اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ کے سامنے جمعہ کو درخواست کا ذکر کیا گیا اور اس پر فوری سماعت کی مانگ کی گئی۔بنچ نے اسے 17 فروری کے لئے درج کر لیا۔ایڈووکیٹ اور درخواست گزار ایم ایل شرما نے کہا کہ اب تک کچھ نہیں کیا گیا ہے۔پولیس نے نو فروری کو ایف آئی آر درج کی تھی اور صرف دو دن پہلے 10 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔بنچ نے پوچھا کہ جلدبازی کس بات کی ہے، تو ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایسے خدشات ہیں کہ ثبوت ختم کئے جا سکتے ہیں۔پٹیشن قبول کرنے سے سپریم کورٹ کے انکار کے کچھ گھنٹے بعد جمعرات کو ہائی کورٹ میں یہ عرضی دائر کی گئی۔عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار سے ہائی کورٹ جانے کو کہا تھا۔شرما نے عرضی میں کالج کے سی سی ٹی وی کیمروں کے سارے فوٹیج اور تمام ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ رکھنے کی کوشش کی ہے۔ پٹیشن میں منصوبہ بند مجرمانہ سازش کے پیچھے کے لوگوں کی گرفتاری کی بھی مانگ کی گئی۔اس واقعہ کے سلسلے میں پولیس نے 12 فروری کو 18 سال سے 25 سال کے دس افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker