ہندوستان

عآپ کی جیت سے پھر سرخیوں میں آئے پرشانت کشور نے کہا،آر جے ڈی یا کانگریس میں جانے کی بات بے بنیاد

پٹنہ:14؍فروری(بی این ایس )
دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جیت سے دوبارہ سرخیوں میں آئے انتخابات پرشانت کشور نے بڑا بیان دیا ہے۔پرشانت کشور نے پھر سے بہار کی سیاست میں اترنے اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) یا کانگریس میں جانے کو لے کر چل رہی بات چیت کو سرے سے مسترد کردیا ہے۔پرشانت کشور نے کہا ہے کہ آر جے ڈی یا کانگریس میں جانے کی بات بے بنیاد ہے۔ بہار میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور اس کو لے کر تمام پارٹیوں نے اپنی حکمت عملی ابھی سے بنانی شروع کر دی ہے۔اس دوران حکمراں جنتا دل (یونائیٹڈ) سے نکالے گئے اور پارٹی نائب صدر رہے پرشانت کشور اور ان کی کمپنی انڈین پولٹکل ایکشن کمیٹی (آئی پیک) کو لے کر بھی بات چیت کا بازار گرم ہے۔پرشانت کشور نے کہا ہے یہ سب بکواس ہے۔میں 18 فروری کے بعد ان مسائل پر بات کروں گا۔براہ مہربانی قیاس آرائی نہ کریں۔بتا دیں کہ بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سربراہ نتیش کمار نے شہریت ترمیم ایکٹ (سی اے اے ) اور قومی شہری رجسٹر (این آرسی) کے خلاف مخالفت کرنے کو لے کر پرشانت کشور کوحال ہی میں پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ اس کے بعد آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو نے پرشانت کشور کوآر جے ڈی میں آنے کی کھلی دعوت دی۔اس کی وجہ سے قیاس لگایا جانے لگا کہ پرشانت کشور اس سال ہونے والے انتخابات میں آر جے ڈی کے لئے حکمت عملی بنا سکتے ہیں۔دریں اثنا کانگریس کو لے کر بھی یہ بات سیاسی گلیارے میں تیرنے لگی کہ پی کانگریس کے لئے بہار انتخابات میں حکمت عملی بناتے نظر آئیں گے۔حالاننکہ بہار کانگریس انچارج شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ پرشانت کشور نے بہار اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لئے کانگریس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پرشانت کشور اگر دلچسپی دکھائیں گے تو انہیں شامل ضرور کیا جائے گا۔پی کی آئی پیک نے اس سے پہلے 2015 میں نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل (یو) کے انتخابی مہم کا ذمہ سنبھالا تھا۔اس الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پی اور نتیش میں نزدیکیاں بڑھی تھیں۔پی کے نے نہ صرف جنتادل (یو) کی رکنیت حاصل کی تھی، بلکہ انہیں پارٹی کا نائب صدر بھی بنا دیا گیا تھا۔پرشانت کشور نے سال 2017 میں پنجاب اور اتر پردیش میں کانگریس کے لئے، سال 2019 میں مغربی بنگال ضمنی انتخاب کے لئے 2019 میں آندھرا پردیش میں وائی ایس جگن موہن ریڈی کی وائی ایس آر کانگریس کے انتخابی مہم کی کمان سنبھالی تھی۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker