ہندوستان

ٹرین میں سیٹ کو لے کر ہوا تنازعہ لنچنگ بن گیا، ۲۶سالہ نوجوان کا بے رحمانہ قتل

ممبئی:14فروری ( بی این ایس )
لاتور-بیدر ایکسپریس میں سیٹ کو لے کر ہوئے معمولی جھگڑے کے بعد 12 لوگوں نے 26 سالہ ایک شخص کو مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔سرکاری ریلوے پولیس (جی آر پی) کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح مہاراشٹر کے پونے اور دونڈ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ساگر، ان کی بیوی جیوتی، ان کی ماں اور دو سالہ بیٹی رات میں پونے ایک بجے پونہ اسٹیشن سے ٹرین کے جنرل ڈبے میں سوار ہوئے تھے۔ افسر نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی بیوی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ڈبہ میں بہت زیادہ لوگ تھے اور ایک بھی سیٹ خالی نہیں تھی۔ان کے شوہر نے ایک خاتون مسافر سے تھوڑا کھسکنے کی اپیل کی تاکہ ان کی بیوی بیٹھ جائے، کیونکہ ان کے ساتھ بچی بھی تھی۔ اس پر معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ دیگر خواتین ساگر سے جھگڑنے لگی۔ اس کے بعد 12 لوگوں نے ساگر سے مارپیٹ کی۔ مارپیٹ کرنے والوں میں چھ خواتین بھی تھیں۔ دونڈ اسٹیشن پر پولیس نے ساگر کو اسپتال پہنچایا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ ساگر کلیان کا رہنے والا ہے۔ یہ لوگ شولہ پور جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker