ہندوستان

راجستھان: ناگور میں دلت نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد، رو روکر بتائی آپ بیتی

جے پور، نئی دہلی:1 2فروری (بی این ایس)
جستھان کے ناگور ضلع میں چوری کے الزام میں دو دلت نوجوانوں کی بے دردی سے پٹائی کی گئی۔ درندوں نما انسانوں جو اعلیٰ برادری کے لوگ تھے، نے اس پٹائی کی ویڈیو بھی بنائی اور ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو لوگ حیران رہ گئے اور ملک میں ایک بار پھر دلت کو ہراساں کئے جانے کو لے کر بحث شروع ہو گئی۔دونوں دلت نوجوانوں نے درد بیان کیا۔ بات چیت کے دوران دونوں دلت نوجوانوں نے کہا کہ ان کے موٹر سائیکل کی دو تین ا نسٹالمینٹ بقایا تھی، جسے جمع کرنے کے لئے وہ لوگ وہاں گئے ہوئے تھے۔ اس دوران وہاں کچھ کہا سنی ہو گئی، جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے دونوں نوجوانوں کو بے دردی سے پٹائی کی۔ایک دلت نوجوان نے کہا کہ مجھے وحشیانہ طریقہ سے پیٹا گیا، مقعد میں پٹرول ڈالا گیا اور پیسے چرانے کا الزام لگایا گیا۔دوسرے نوجوان نے آگے کہا کہ ملزمان نے ہمیں قیدی بنا رکھا تھا اور 5100 روپے دیئے جانے کے بعد ہی ہمیں چھوڑا گیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملزمان کو سزا ملے۔نوجوان نے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ ان لوگوں نے کی ویڈیو بنا کر رکھ لیا تھا جسے انہوں نے ایک یا دو دن بعد لوگوں کو فارورڈ کیا۔ اپنا دکھ بانٹتے ہوئے دلت نوجوان نے کہا کہ یہ ایک بہت برا تجربہ تھا، ہمیں ٹارچر کیا گیا، تھانے گئے تھے، 19 تاریخ کو رپورٹ درج ہوئی تھی، ملزمان کو سزا ملنی چاہئے، کارروائی ہونی چاہیے۔اس نوجوان نے یہ بھی کہا میں نے پہلے گھر پر کسی کو اس بارے میں نہیں بتایا تھا، لیکن جب ویڈیو وائرل ہوا تو لوگوں کو اس بارے میں پتہ چلا۔ جس کے بعد میں نے خاندان کے ارکان کے ساتھ پولیس اسٹیشن گیا۔متأثرہ نوجوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے رشتہ دار نے کہا ہے کہ 80000 روپے لو اور معاملہ ختم کرو، نہیں تو جان سے مار دیں گے۔خیال رہے کہ یہ ویڈیو راجستھان کے ناگور ضلع کا ہے۔سروس سینٹر میں دو نوجوانوں پر چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، جس کے بعد سروس سینٹر کے ورکرس نے دونوں کی پٹائی کی تھی۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker