ہندوستان

مودی کا دماغ مسلمانوں کیخلاف، تاہمسی اے اے ہر ہندوستانی کیخلاف ہے: اروندھتی رائے

جے پور، نئی دہلی:1 2فروری (بی این ایس)
جے پور کے شاہین باغ کے نام سے مشہور شہید ی یادگار پر شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کیخلاف مظاہرہ کر رہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے نے کہا کہ مودی حکومت کا دماغ صرف مسلمانوں کیخلاف کام کرتا ہے لیکن شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کا پورا عمل ہر ہندوستانی عوام کیخلاف ہے۔مظاہرین سے اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے اروندتھی رائے نے کہا کہ انہوں نے خود آسام کا حال دیکھا ہے، وہاں بی جے پی حکومت نے یہ سوچ کر سی اے اے لاگو کیا کہ یہ وہاں کے مسلمانوں کیخلاف ہے لیکن آخر میں وہ وہاں کے غیر مسلموں کیخلاف ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا یہ قانون بنیادی طور پر غریب عوام کیخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر میں این آر سی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی شہریت پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں، اس ہولناک نتائج کے تئیں کون جوابدہ ہوگا۔ بی جے پی کی ٹرول آرمی اور میڈیا چینل کے ان نام نہاددعوؤں کو خارج کرتے ہوئے کہ سی اے اے اور این آر سی کیخلاف صرف مسلمان احتجاج کر رہے ہیں،اروندھتی رائے نے کہا کہ”ایسا بالکل نہیں ہے اس قانون کے خلاف ہندو، مسلمان، سکھ،عیسائی سب ایک ساتھ کھڑے ہیں اور سب ایک دوسرے کے لئے لڑ رہے ہیں۔یہ جنگ صرف مسلمانوں کی نہیں ہے؛بلکہ ہر ایک سچے اور محب ِ وطن ہندوستانی کی ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker