ہندوستان

تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے: فیاض احمد، ہم تعلیم سے سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں: شاہد اطہر

بسفی: – چھچووا گاؤں میں حسن فاطمہ انگلش اسکول کے سالانہ تقریب میں فیاض احمد ایم ایل اے مہمان خصوصی نے کہا کہ ان کمسن بچوں کی محنت اور تعلیم یافتہ ماحول کو دیکھنے کے بعد میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ اسکول آنے والے وقت میں ضلع کا بہترین اسکول کہلائے گا۔ تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے جس کے لئے ہم سب کو بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ مہمان اعجازی شاہد اطہر ڈائریکٹر ویوو ہیلتھکیئر پارامیڈیکل انسٹیٹیوٹ دربھنگہ نے اس موقع پر کہا کہ شہر سے بہت دور ایک گاؤں میں اسکول ہونے کے باوجود بہت ہی کم وقت میں 450 سے زیادہ بچے ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہیڈ ماسٹر ، اساتذہ اور منیجمینٹ ٹیم اپنے مشن میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ شاہد نے کہا کہ آج کے دور میں تعلیم حاصل کرکے ہی ہم دونوں دنیا میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور صرف تعلیم کے ذریعے ہی ہم اچھے اور بڑے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ڈاکٹر اسرارالحق لاڈلے نے کہا کہ میں اسکول کے قیام میں بھی آیا تھا ، آج آیا ہوں اور آگے بھی آؤں گا۔ آر اے ایجوکیشنل کنسلٹنسی کے چیئرمین آفتاب شیخ نے تعلیم کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اسکول کے ہیڈماسٹر محمد عمران شاداب نے تمام مہمانوں کو پھولوں کا مالا اور شال پہناکر استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکڑوں افراد اور بچے موجود تھے۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker