ہندوستان

دس سالہ بچی یمنی نے پورا قرآن مجید کیا حفظ

بھوپال، 23 فروری: بڑی خوشی کی بات ہے کہ پتلی گھر بھوپال کے مولوی سلیم احمد صاحب کی دس سالہ بچی یمنی مختصر سی عمر اور مدت میں قرآن پاک کے حفظ کی دولت سے سرفراز ہوئی۔ اس خوشی کے موقع پر آج پتلی گھر میں واقع مولوی سلیم احمد صاحب کے مکان پر اعزہ، اقربا، متعلقین اور استانی کے علاوہ شہرِ بھوپال کے (A) مفتی حضرت مولانا مفتی رئیس احمد قاسمی نے پہنچ کر ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا اور اللہ سے ملک میں موجودہ حالات کو سازگار رکھنے کے لئے بھی دعا کی اور تمام لوگوں نے یمنی اور ان کے دیگر تمام اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker