Baseerat Online News Portal

آل نیپال مسابقۃ القرآن میں اول ،دوم اور سوم پوزیش حاصل کرنے والے بامراد طلبہ و طالبات کو جمعیۃ علماء نیپال کی مبارکباد

نیپال سے انوارالحق قاسمی ترجمان جمعیۃ علماء روتہٹ نیپال کی خاص رپورٹ
بلاشک اس روئے زمین پر سب سے معتبر،مستند،معجز اور لاریب کتاب "قرآن مجید” ہے۔ یقینا اس کرہ ارضی پر قرآن حکیم کے علاؤہ ایک بھی کوئی ایسی کتاب نہیں ہے،جس کے پڑھنے،پڑھانے،سننے ،سنانے اور اس کے متعلق دیگر خدمات پر من جانب اللہ اجر وثواب کا کسی طرح کا کوئی وعدہ ہو۔ اس ربع مسکوں پر بس "قرآن مجید”ہی ایک واحد،ازلی اور ابدی کتاب ہے،جس کے پڑھنے پڑھانے ،سننے سنانے اور اس سے متعلق جملہ خدمات پر خدائے واحد کی طرف سے ایک ایک حرف پر کم ازکم دس دس نیکیاں دیئے جانے کا وعدہ ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہر شخص اپنی سعادت "قرآن کریم”کی خدمت میں ہی تصور کرتا ہے۔
جزیرة العرب(سعودی عرب)کے فرما رواں کا خاص شعار”خدمت قرآن” ماضی میں بھی رہا ہے،حال میں بھی ہے اور مستقبل میں بھی- ان شاءاللہ- رہے گا۔
سعودی حکومت کی،خدمت قرآن کی ایک جھلک گزشتہ 10/11/فروری کو نیپال میں منعقد’ آل نیپال مسابقة القرآن الکریم’ کی شکل میں ہوئی ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ : نیپال میں اتنا بڑا "مسابقہ قرآن” پہلی دفع ہواہے۔ یقینا مسابقہ قرآن سے’ قرآن کریم ‘عظمت و تقدس مزید عیاں ہوئی ہے اور اس کی ازلیت و ابدیت کا یقین لوگوں میں اور بڑھ گیاہے۔ نیپال کے غیر مسلموں میں بھی ‘مسابقہ قرآن’ کا پیغام نہایت ہی مستحسن گیاہے۔ان کاکہنا ہے کہ :نو،دس،گیارہ اور بارہ سال کے عمروں کے بچوں اور بچیوں کا اتنی ضخیم کتاب ‘قرآن مجید’ کا بآسانی اپنے سینوں میں محفوظ کرلینا،یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے،یہ تو بہت بڑا کرشمہ ہے،جس سے قرآن کی عظمت کا پتہ چلتا ہے۔
الغرض ‘ آل نیپال مسابقة القرآن’ سے ملک اور بیرونِ ممالک میں بھی بہت عمدہ پیغام پہنچا ہے۔ مسابقہ قرآن ماشاءاللہ! انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا اور گزشتہ سے پیوستہ روز مسابقہ میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے ناموں کا اعلان بھی کردیا گیاہے۔
یقینا’ آل نیپال مسابقة القرآن’میں اول ،دوم ،سوم پوزیشن سے کا میابی حاصل کرنے والے بافیض اور بامراد طلبہ و طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اس لیے اس حسین اور پر مسرت موقع پر انھیں ،جمعیت علماء نیپال کے ذمے داران: مولانا محمد خالد صدیقی سبیلی(صدر جمعیة علماءنیپال) مولانا قاری محمد حنیف عالم قاسمی المدنی(سکریٹری جمعية علماء نیپال) مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی(نائب صدر جمعية علماء نیپال) مولانا محمد عزرائیل مظاہری(رکن جمعية علماء نیپال)اور حکم حضرات: مولانا قاری مسیح اللہ پرواز(رکن جمعية علماء نیپال) مولانا قاری اسرار الحق قاسمی(رکن جمعية علماء روتہٹ نیپال) قاری محمد نعیم اختر(استاذ دارالتعلیم والتربیت رمول سرہا نیپال) کی پر خلوص مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار۔

Comments are closed.