Baseerat Online News Portal

احمدؔ وَلی ، ابن الوَلی، فخرِ زَماں، روشن جبیں

منظوم تہنیت بموقعہ انتخابِ امیر شریعت ثامن  بہ خدمت حضرت مولانا احمد ولی فیصلؔ رحمانی صاحب مدظلہ العالی   زیب سجادہ خانقاہ رحمانی، مونگیر و امیر شریعت بہار ، اڈیشہ ،جھارکھنڈ 

از: افتخار رحمانی فاخرؔ،(احمد فاخرؔ) دہلی

 

احمدؔ وَلی ، ابن الوَلی، فخرِ زَماں، روشن جبیں

اَخلاق کے عالی ہیں وہ، مہر وَفا مہرِ مبیں

 

گرچہ ہمیں اب سایۂ حضرت ولیؒ حاصل نہیں

اس سانحہ سے بالیقیں ہے غمزدہ چرخ و زمیں

 

بخشا ہے رہبربے بہا ، لاریب یزداں نے ہمیں

لازم ہے اُن کی اقتدا اور مرحبا اُن کو کہیں

 

وہ قائدِ الہامِ حق، اَجداد کے نعم البدل

اَوصاف گویا اُن کے ہیں مجموعۂ بیت الغزل

 

اعزاز و رشکِ میکدہ، اور باعثِ فخر و یقیں

یعنی کہ وہ ظلِ ھما حضرت وَلی کے جانشیں

 

خورشید و مہر و ماہ کے ہیں واسطے رشکِ جناں

اور میکدہ ’رحمانیہ‘ کے بالیقیں پیر مغاں

 

اللہ کا یہ فضل ہے، ہیں قافلے کے رہنما

اِس فضل پر دل یہ کہے، صد آفریں صد مرحبا

 

فاخرؔ جنہیں بخشی خدا نے ’مے کدہ‘ کی تَوْلِیَتْ

باصد خلوصِ دل انہیں کر پیش توٗ بھی تہنیت

 

تائیدِ حق نے دی ہمارے دل پہ دستک دفعتاً

جس ’صبح‘ کے ہم منتظر تھے، اَب وہ ہوگی لازماً

 

اِک انقلابِ نو بھی آئے گا بہ فضل ذوالمنن

اور خوشنما تصویر بھی دیکھے گا یہ چرخِ کہن

 

فاخرؔ دُعا ہے، اُن کاسایہ دیر تک قائم رہے

اور خانقاہ و جامعہ کا فیض بھی دائم رہے

Comments are closed.