Baseerat Online News Portal

اعظم گڑھ میں یو پی اے ٹی ایس کی کارروائی آئی ایس آئی ایس کے الزام میں صباح الدین اعظمی گرفتار

اعظم گڑھ۔۸؍ اگست: یوپی اے ٹی ایس نے مرکزی خفیہ ایجنسیوں کے تعاون سے ملک میں آئی ایس آئی ایس کا نیٹ ورک کھڑا کرنے اور اسلامی اسٹیٹ بنانے کےلیے اقلیتوں کو بھڑکانے اورآئی ایس آئی ایس سے جڑے ہونے کے الزام میں صباح الدین عرف دلاور خان عرف بیرم خان کو اعظم گڑھ سے منگل کو گرفتار کرلیا ہے۔ اے ٹی ایس کا دعویٰ ہے کہ اس نے شام میں رہنے والے دہشت گرد ابو بکر الہاشمی سے بات کی تھی، اس نے جموں کشمیر میں دہشت گردوں پر ہورہی کارروائی کا بدلہ لینے کےلیے آئی ای ڈی و گرینیڈ بنانے والے چلانے کا ہنر سیکھا، وہ نوجوانوں کو ریکروٹ کرکے آر ایس ایس کے لیڈروں کو ٹارگیٹ کرنے کی اسکیم بنارہا تھا۔ اے ٹی ایس نے کہا کہ اسے جلد ہی ریمانڈ پر لے کر پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ اے ڈی جی قانون پرشانت کمار نے بتایاکہ گرفتار کیاگیا نوجوان مبارک پور کے اعظم گڑھ کا رہنے والا ہے، اے ٹی ایس اور دیگر خفیہ ایجنسیوں نے یوم آزادی کے پیش نظر الرٹ تھی، اس دوران اطلاع ملی کہ اعظم گڑھ کے ایک نوجوان نے وہاٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ مسلم نوجوانوں کو آئی ایس کے لیے جوڑنے کا کام کررہا تھا، ملزم صباح الدین کو گرفتار کرکے یوپی اے ٹی ایس لکھنو لے گئی ہے جہاں اس سے پوچھ تاچھ کی گئی تو کئی اہم انکشافات ہوئے، اس کے موبائل کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ وہ مسلم نوجوانوں کو آئی ایس سے جوڑنے کےلیے بنائے گئے ٹیلی گرام چ ینل ال شراک میڈیا سے جڑا ہوا ہے وہ سیاسی پارٹی ایم آئی ایم کا فعال رکن بھی ہے۔

Comments are closed.