Baseerat Online News Portal

امارت شرعیہ بہار کے نائب ناظم مفتی ثناء الہدی قاسمی کو انجمن باشندگان بہار ممبئی کے صدر دفتر میں استقبالیہ دیا گیا

 

ممبئی (پریس ریلیز) ملک کے معروف عالم دین اور امارت شرعیہ بہار کے نائب ناظم مفتی ثناء الہدی قاسمی کو انجمن باشندگان بہار ممبئی کے صدر دفتر میں استقبالیہ دیا گیا، تقریب استقبالیہ کی صدارت مولانا نوشاد صدیقی نے انجام دی، آل انڈیا علماء بورڈ کے جنرل سیکریٹری علامہ بنی حسنی نے انجمن کا تعارف پیش کیا جبکہ انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جنرل سیکریٹری محمود حکیمی نے انجمن باشندگان بہار کی جانب سے مفتی ثناء الہدی قاسمی کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کہ عروس البلاد ممبئی میں انجمن باشندگان بہار ممبئی کا وجود اہالیان بہار کے لئے نعمت غیر مترقبہ ہے، میں انجمن باشندگان بہار ممبئی کی کارکردگی سے واقف ہوں، انجمن ممبئی میں موجود اہالیان بہار کی فلاح و بہبود کے کاموں میں سرگرم ہے، انجمن باشندگان بہار کو چاہیے کہ وہ اپنے دائرہ کار کو مزید وسیع کرے اور مزید فعالیت کے ساتھ کاموں کو انجام دیں، واقعی انجمن باشندگان بہار ممبئی کے فعال جنرل سیکریٹری محمود حکیمی قابل ستائش ہیں کہ وہ انجمن باشندگان بہار ممبئی کے دائرہ کار کو بڑھانے میں سرگرم عمل ہیں، اللہ انہیں مزید اخلاص کے ساتھ کاموں کو انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے، استقبالیہ تقریب میں انجمن باشندگان بہار کی سرپرست کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلام شیخ، محمد نثار عثمانی، محمد پرویز صدیقی رکن عاملہ، محمد نصر شیخ رکن عاملہ، معاویہ سونیسرا، نائب صدر عمید محمودی، محمد فیضان شیخ وغیرہ موجود تھے.

Comments are closed.