Baseerat Online News Portal

تجھے کچھ ہے خبر کیا ہے ندا اللّٰہ اکبر کی

غلام مصطفیٰ عدیل قاسمی، ایسوسی ایٹ ایڈیٹر بصیرت آن لائن

 

تجھے کچھ ہے خبر کیا ہے ندا اللّٰہ اکبر کی

 

لگا کر دیکھ لے پھر سے صدا اللہ اکبر کی

 

لگی ہے ضرب کاری شرپسندوں کے ارادوں پر

 

سجی حوا کی بیٹی پر رِدا اللہ اکبر کی

 

بہن مسکان کی تکبیر یہ کہتی ہے دنیا سے

ذرا للکار باطل کو بتا اللہ اکبر کی

 

بہت تاثیر تھی اس شیرنی کی ان اداؤں میں

 

جہاں میں گونج اٹھی اک نوا اللہ اکبر کی

 

مری یہ عمر بھی قرباں عدیل اس ایک لمحہ پر

 

گرج جب بھی دکھاتی ہے وفا اللہ اکبر کی

 

رابطہ 9059101653

Comments are closed.